*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے حوالہ سے بھرپور کریک ڈاﺅن جاری ھے*۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز بھٹہ جات، صنعتی یونٹس اور دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے عائد کئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع بھر میں 8بھٹہ جات کو چیک کیا گیا زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر اور ناقص ایندھن جلانے کے ضمن میں ایک بھٹہ سیل کیا گیا جبکہ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اسی طرح 2 صنعتی یونٹس کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دھواں چھوڑنے والی 32 گاڑیوں کو چیک کیا گیا 15 گاڑیوں کو چالان اور 10ہزار 700 روپے کے جرمانے عائد کئے گیے۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ سٹاف کو متحرک رہنے اور موثراقدامات کی ہدایات جاری کیں اور کہا ہے کہ آلودگی پیدا کرنے والی ٹرانسپورٹ سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور انہیں فوری بند کیا جائے۔ آلودگی و سموگ کا باعث بننے والی ٹرانسپورٹ کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری سموگ قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب برتیں اور ماحول کو محفوظ رکھنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔