49

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ہمیشہ جھنگ کی ترقی کے لئے سیاست کی ہمارا خاندان دو مرتبہ اقتدار میں رہا اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ہمیشہ جھنگ کی ترقی کے لئے سیاست کی ہمارا خاندان دو مرتبہ اقتدار میں رہا اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں* ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ نے کچہ کوٹ روڈ پر پٹھان برادری، ملاح برادری اور چوہدری برادری کی جانب سے منعقدہ سیاسی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ، مہر آفتاب ملاح ایڈوکیٹ،شہباز خان پٹھان، شاہ رخ خان پٹھان ،شمیم اللہ خا ن پٹھان،حیات اللہ خان پٹھان،محسن خان لودھی ایڈوکیٹ اور چوہدری عمران نے راشدہ یعقوب شیخ کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن میں اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔خطاب کے دوران راشدہ یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر محمد یعقوب شیخ نے اپنے دور اقتدار میں جھنگ کی خوبصورتی کے لئے عملی اقدامت کروائے جبکہ میں نے اقتدار کے دور میں کالج،یونیورسٹی،کھیلوں کے میدانوں سمیت متعدد ترقیاتی کام کروا کر حلقہ کے عوام کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ اس بار بھی میرے حلقہ کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے آٹھ فروری کو میرے حق میں فیصلہ دیں گے اور میں منتخب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کو دور کر کے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں