16

*جھنگ(جاوید اعوان سے) شہری کی درخواست پر صوبائی الیکشن کمیشن کا نوٹس .انکوائری کا حکم دے جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) شہری کی درخواست پر صوبائی الیکشن کمیشن کا نوٹس .انکوائری کا حکم دے جاری*
محکمہ تعلیم جھنگ کے افسران نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایکس پاکستان لیو پر پابندی کے باوجود ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ شورکوٹ ،اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ جھنگ نے ایک منظورِ نظر ٹیچر کو ( ایکس پاکستان لیو) پر ملک سے باہر جانے کی اجازت دے کر الیکشن کمیشن کے احکامات کی حکم عدولی کی۔ جس پر شورکوٹ کے ایک شہری نے صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن جھنگ کو درخواست دی جس پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فوری انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ محکمہ تعلیم کے ملازمین کا کہنا تھا کے عمرہ زیارات پر جانے کی خواہش ہر مسلمان ٹیچر کے دل میں ہے لیکن محکمہ تعلیم کے افسران کا الیکشن کمیشن کے سخت ترین احکامات چھٹیوں پر پابندی کے باوجود ایک منظورِ نظر ٹیچر کو چھٹی دینا اور ( ایکس پاکستان لیو) پر ملک سے باہر بھیجنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ملازمین کا کہنا تھا کے ہم مشکور ہیں کہ الیکشن کمیشن نے اس پر نوٹس لیا اور اس خلاف قانون کام میں ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے۔ جو کمزور اور لاچار ملازمین کا حق مارتے ہیں۔ملازمین کا کہنا تھا ہم اس شہری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے الیکشن کمیشن کو درخواست دیکر مطلع کیا اور انکوائری شروع کروائی۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں