43

*جھنگ(جاوید اعوان سے) یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کا دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ کی پہچان ہے جسے کئی دہائیوں سے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کا دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ کی پہچان ہے جسے کئی دہائیوں سے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ھے* یہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مذہبی ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے کیونکہ اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کے ہر لمحے میں کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں پاکستانی قوم اور پاکستانی حکومت کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر منائے جانے سے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی نے کیا یے ضلعی حکومت کی طرف یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی نے کی اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد سرور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظفر اقبال حیدری ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کاشف نثار ،سوشل ویلفیئر آفیسر شاہد آمین،ڈاکٹر مہر ریاض نول، محمد یوسف رضا بھٹی ،علی حسن ملک ،عرفان حیدر ملک سمیت محکمہ سوشل ویلفیئر،محکمہ تعلیم،ریسکیو 1122,این جی اوز جن میں پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پرہندوستان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کروائیں اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں