50

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ آر ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ پروجیکٹ حویلی بہادر شاہ کا دورہ*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ آر ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ پروجیکٹ حویلی بہادر شاہ کا دورہ*۔ ڈی پی او نے پاور پلانٹس پر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ آر ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ پروجیکٹ حویلی بہادر شاہ کا دورہ کیا ۔ ڈی پی او نے پاور پلانٹس پر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے تمام احکامات پر من وعن عمل درآمد کیا جائے ۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس ہمہ وقت الرٹ ہوکر چائنیز پروجیکٹس کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔ متعلقہ ایس ایچ او اور سرکل آفیسر روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی چیک کر کے اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پراجیکٹ کی باونڈری پرگشت کرتے ہوئے کڑی نگرانی رکھیں اور پاور پراجیکٹس کے اطراف سرچ آپریشن کریں ۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ جملہ سکیورٹی سٹاف اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں