63

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا پولیس ورکنگ کا خفیہ جائزہ لینے کیلئے تھانہ کوتوالی کا سرپرائز وزٹ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا پولیس ورکنگ کا خفیہ جائزہ لینے کیلئے تھانہ کوتوالی کا سرپرائز وزٹ* ۔ ڈی پی او نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک اور جملہ دفاتر کا وزٹ کیا اور شہریوں کی درخواست کا جائزہ لے کر پولیس کے رویے بارے استفسار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے پولیس ورکنگ کا خفیہ جائزہ لینے کیلئے تھانہ کوتوالی کا سرپرائز وزٹ کیا ۔ ڈی پی او نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک اور جملہ دفاتر کا وزٹ کیا اور شہریوں کی درخواست کا جائزہ لے کر پولیس کے رویے بارے میں استفسار کیا ۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں SIPS ایس او پیز پر عملدرآمد اور سنگین نوعیت کے مقدمات کی مقررہ وقت میں میرٹ پر یکسوئی یقینی بنائی جائے ۔ حوالاتیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے ۔ منشیات فروشوں ، اشتہاری مجرمان اور کریمینل گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ میں آنے والے متاثرین کی فوری داد رسی یقینی بنائی جائے اور گائیڈ کانسیٹبلان شائستہ رویے کیساتھ شہریوں کی رہنمائی کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں