79

*جھنگ (جاوید اعوان سے)معروف سیاسی و سماجی شخصیت ایم این اے شیخ وقاص اکرم(سابق وفاقی وزیر) نے پاکستان بیت المال سویٹ یوم(دارالاحساس) جھنگ کا وزٹ کیا سابق وفاقی وزیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جھنگ مہر مظہر عباس گھمنانہ اور انچارجPSH نے ویلکم کیا*

*جھنگ (جاوید اعوان سے)معروف سیاسی و سماجی شخصیت ایم این اے شیخ وقاص اکرم(سابق وفاقی وزیر) نے پاکستان بیت المال سویٹ یوم(دارالاحساس) جھنگ کا وزٹ کیا سابق وفاقی وزیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جھنگ مہر مظہر عباس گھمنانہ اور انچارجPSH نے ویلکم کیا* شیخ وقاص اکرم ایم این اے نے سویٹ ہوم کے بچوں میں گھل مل گئے اور بچوں کے مسائل اور خیریت دریافت کی اور تعلیم کے متعلق بچوں سے سوالات بھی پوچھے انہوں نے بچوں کے سٹیڈی روم ،رہائش گاہ اور کچن و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جھنگ مہر مظہر عباس گھمنانہ اور انچارج PSH نے پاکستان بیت المال سویٹ ہوم جھنگ کے متعلق بریفنگ کے دوران مہمان کو بتایا کہ ہمارے ہاں 100 بچوں کی گنجائش ہے وہ الحمداللہ پوری ہے حکومت پاکستان ان یتیم بچوں کی کفالت گھر سے بڑھ کر کر رہی ہے حکومت ان یتیم بچوں کی اعلی پرائیویٹ سکولوں تعلیم دلوانے ساتھ ساتھ ان کو دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے ان بچوں کی دیکھ بھال کیلئے آٹھ مدر میڈ تعینات ہیں جو سگی ماوں سے بڑھ کر ان کا خیال رکھتی ہیں سویٹ ہوم میں چار سال سے چھ سال تک کے بچوں کو رکھا جاتا ہے بچوں کی دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت کے ساتھ ان کی صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا اور مخیئر حضرات کا تعاون بھی شامل حال رہا ہے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اور ایم این اے جھنگ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ بلا تفریق سیاست سے ہٹ کر انسانیت کی خدمت کی ہے اور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں سے مل کر دل بہت خوش ہوا کہ ان پرورش گھریلو ماحول سے بڑھ کر ہورہی ہے یہاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم دینا کسی نعمت سے کم نہیں ہے شیخ وقاص اکرم نے سویٹ ہوم کا نظم و نسق،صفائی،سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ ،سیکورٹی کے فل پروف انتظامات اور انچارج سویٹ ہوم کی کاوشوں کی بھی تعریف کی انہوں نے کہا کہ مجھے بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر یہ اطمینان ہوا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر مظہر عباس گھمنانہ کی سرپرستی میں انچارج PSH کی محنت قابل تعریف ہے میں سویٹ ہوم کے بچوں کو اپنے بچے سمجھتا ہوں یہ ہماری فیملی کی مانند ہیں ہم اللہ تعالی کی رضا کیلئے ان یتیم بچوں کی کفالت و تعلیم کیلئے مستقل بنیادوں پر ہیلپ کریں گے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے اس سے بڑھ کر اور کوئی ادارہ نہیں ہو سکتا کیونکہ ان یتیموں کی پرورش کے بارے ہمارے نبی حضور اکرم نے ارشاد فرمایا؛؛ میں اور یتیم بچوں کی پروش کرنے والا جنت میں اس طرح(قریب قریب) ہوں گے اور آپ نے اپنی دو انگلیوں انگشت شہادت اور درمیانی انگلی سے اشارہ فرمایا؛؛ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عنقریب ہم پاکستان بیت المال اور مائی یونیورسٹی کے درمیان یتیم اور بے سہارا مستحق بچوں کی اعلی مفت تعلیم کے حوالے سے MOU کرنے جارہے ہیں یہ بچے بھی ہمارے بچوں کی طرح اعلی تعلیم حاصل کر سکیں ،شیخ وقاص اکرم نے ان یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت میں بھر پور تعاون کی مستقل بنیادوں پر یقین دہانی کروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال اور انچارج سویٹ ہوم جھنگ نے مہمان شیخ وقاص اکرم ایم این اے کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں