48

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر میں فلمی ناموں پر گروپ بنا کر قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر میں فلمی ناموں پر گروپ بنا کر قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے*،سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش سمیت ہر قسم کی قانون شکنی پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات کی روشنی میں پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فلمی ناموں پر گروپ بنا کر معاشرے میں اپنی مصنوعی دھاک بٹھانے کے لئے قانون شکنی کی وارداتیں کرتے ہیں،اسی طرح بھی قانون شکنی کے ”شوقین“ افراد ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش سمیت قانون شکنی کی دیگر وارداتوں کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرتے ہیں،ڈی پی او نے کہا کہ ایسے افراد بھی قانون شکنوں کی ایک ایسی قسم ہیں جن کا قانونی کارروائی کے ذریعے تدارک نہائت ضروری اور ناگزیر ہے،انہوں نے ضلع بھرکے پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ ایسے افراد کی لسٹیں اپ ڈیٹ کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے،ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بننے والے مواد کو بھی متعلقہ سرکاری اداروں کے ذریعے مکمل مانیٹر کروایا جائے،جو شخص کسی بھی شکل میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بنے اسے اس کے تمام سہولت کاروں سمیت قانون کے مطابق فوری گرفتار کر کے مقدمات درج کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں