46

*جھنگ (جاوید اعوان سے) پولیس حراست سے فرار ہونیوالے 4 ملزمان دوبارہ گرفتار کر لئے گئے*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) پولیس حراست سے فرار ہونیوالے 4 ملزمان دوبارہ گرفتار کر لئے گئے*، تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل تھانہ وریام پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث پانچ ملزمان کو حوالات کی بجائے کسی دیگر مقام پر حراست میں رکھا، جو پولیس اہلکاروں کو چکمہ دیکر حراست سے بھاگنے میں کامیاب ہوئے، ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے مجرمانہ غفلت کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیتے ہوئے متبادل پولیس افسران پر مشتمل فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور جانفشانی کیساتھ متحرک کردار ادا کرتے ہوئے فرار ملزمان میں سے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ایس ایچ او تھانہ وریام اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تاکید کی کہ ملزمان پر کڑی نگاہ رکھیں، حوالات کی کڑی نگرانی کیلئے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو الرٹ رکھا جائے۔مزید ڈی پی او نے ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے تمام تر پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے پوچھ گچھ کی جائے،اور تمام سہولت کاروں کو قانونی شکنجے میں کسا جائے، شہریوں کی حفاظت کیلئے کریمنل گینگسٹرز کو قطعاً نہیں چھوڑا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں