67

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب سے)عبدالحکیم میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک2فرار،موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب سے)عبدالحکیم میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک2فرار،موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ضلع کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے والوں کی یہاں کوئی گنجائش نہ ہے ڈی پی او خانیوال،شہری و تاجر حلقوں کا اظہار اطمینان،واقعہ کے مطابق گزشتہ شب 3بجے عبدالحکیم کے بائی پاس روڈ پرپل دھرم پور کے نزدیک پولیس عبدالحکیم کی موبائل حسبِ معمول گشت پر مامور تھی کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار 3مشکوک افراد کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی،متذکرہ مشکوک افراد نے رُکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں پولیس نے بھی اپنی حفاظت کیلئے جوابی فائرنگ کی۔اس دوران مذکورہ مشکوک افراد میں سے ایک فرد اپنے ہی دیگر دوساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکے دیگر دو نامعلوم مسلح ساتھی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی کھیتوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔مقتول ملزم کی شناخت محمد وسیم بن ذوالفقار سمیجہ کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس اسٹیشن عبدالحکیم کی حدود حسین آباد اول کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن عبدالحکیم انسپکٹر رشیداحمد چودھری نے بتایا کہ مقتول ڈکیتی کے 9سے زائد مقدمات درج پولیس اسٹیشن تلمبہ،سرائے سدھو،کبیروالا،خانیوال،نواں شہر اورعبدالحکیم میں مطلوب تھا،مقتول کے قبضہ میں موجود موٹرسائیکل مخدوم پور سے جبکہ موبائل ٹیلیفون دین پور سے چھینا ہوا تھا۔ملزم علاقہ جات میں دہشت و خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔کاروباری لوگ و شہری شدید خوف و ہراس کا شکار تھے۔ پولیس عبدالحکیم نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کیلئے ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کردی ہے،مبینہ گشت پر مامور ایس ایچ او انسپکٹر رشید احمد چودھری،سب انسپکٹرعظیم سبحانی،اے ایس آئی محمد اشرف چودھری،اے ایس آئی عبدالستار،اے ایس آئی بابانورشاہ،رانا مقصود احمد،محمد اقبال،ارمغان ظفر،خالد حسین،عابد حسین،صفدر حسین و دیگر نے ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں حصہ لیا۔شہری و تاجر حلقوں نے اظہار ِاطمینان کیا ہے۔دریں اثناء ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم اور ڈی ایس پی کبیروالا محمد اسحق سیال نے ایس ایچ او عبدالحکیم اور انکی پوری ٹیم کیلئے تعریفی اسناد وکیش پرائز زکا اعلان کیا ہے،ڈی پی او خانیوال نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے،علاقہ کو جرائم پیشہ عناصر سے ہرصورت پاک کریں گے،انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیمیں اورشہری بھی ایسے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کو ایسے عناصرکی سرکوبی کیلئے مدد کریں۔پولیس امن کے قیام کے لئے کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی پولیس آفیسر کو ہدایات کردی ہیں کہ وہ گشت کا نظام مزید موئثر بنائیں تاکہ ایسے مزید جرائم پیشہ عناصر جن کی وجہ سے اہلیان علاقہ و تاجر پریشانی میں مبتلا ہیں کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کو جہنم واصل کرنے میں پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں