34

*ڈی پی او جھنگ سرفراز احمد خان ورک کی پتنگ فروشوں اور اس خونی کھیل سے منسلک افراد کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت*شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کیلئے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا جائیگا۔ڈی پی او جھنگ*

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک نے پتنگ فروشی اور پتنگ بازوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا حکم دے دیا، پتنگ بازوں او ر اس خونی کھیل سے منسلک افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا، اس سلسلہ میں تمام SDPOs و SHOs اور فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پتنگ فروشوں اور اس خونی کھیل سے منسلک افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں۔ ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کیوجہ سے متعدد حادثات ہوئے جس میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کیلئے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا جائیگا، ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اور کسی کو بھی انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں