26

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب سے)عبدالحکیم کی سڑکوں کی حالت نہایت ابتر،ٹریفک کی روانی سے بیڈ کے پتھر دکانداروں و راہگیروں کو زخمی کرنے لگے،

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب سے)عبدالحکیم کی سڑکوں کی حالت نہایت ابتر،ٹریفک کی روانی سے بیڈ کے پتھر دکانداروں و راہگیروں کو زخمی کرنے لگے،،تفصیل کے مطابق عبدالحکیم شہر و نواح کی تمام رابطہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہیں ہیوی ٹریفک کے بہاؤ سے سڑک کا موٹے پتھر کا بیڈ بھی اکھڑ کر دکانداروں اور راہگیروں کو زخمی کرنے لگا ہے تاجررہنماؤں نے متعدد بار ڈپٹی کمشنر خانیوال اور محکمہ ہائے ویز خانیوال کے افسران ِبالا کو سنگین مسئلہ بارے آگاہ کیاتاہم تاحال مسئلہ متذکرہ بالا کے معاملہ میں چشم پوشی سے کام لیاجارہاہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق کچاکھوہ روڈ پرغوثیہ چوک سے پنجاب کالج اور کچاکھوہ تک،غوثیہ چوک سے موٹروے انٹر چینج اور باگڑ پل تک،غوثیہ چوک سے سدھنائی بیراج اور چوک سے تلمبہ ومیاں چنوں تک کے علاقوں کی سڑکیں مکمل تباہی کا منظر پیش کررہی ہیں، دھول کااڑنا،حادثات کا رونما ہونا معمول بنتا جارہا ہے تاجر،شہری،راہگیر ذہنی کوفت ومشکلات سے دوچار ہیں شہر کے سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سڑکوں کی جلدتعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں