33

کالیکی منڈی (اشرف نوید)۔ڈی ایس پی حافظ آباد ضیغم ثناء کی معززین علاقہ تھانہ کالیکی سے خصوصی ملاقات۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

کالیکی منڈی (اشرف نوید)۔ڈی ایس پی حافظ آباد ضیغم ثناء کی معززین علاقہ تھانہ کالیکی سے خصوصی ملاقات۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ملاقات میں مختلف دیہاتوں کے نمبردار ،بزنس مین اور جرنلسٹ نے شرکت کی ۔ڈی ایس پی نے فرداً فرداً تمام لوگوں سے تعارف کے بعد علاقہ تھانہ کالیکی پولیس اور عوام کے درمیان باہمی رابطے اور رویہ بارے معلومات لیں جس میں معززین علاقہ نے ایس ایچ او پولیس تھانہ حافظ احمد جمال کی کارکردگی جس میں کرائم کی شرح میں نمایاں کمی اور علاقہ میں امن وامان کو یقینی بنانے میں مثبت کردار ادا کرنے اور ڈی پی او ،ڈی ایس پی ضیغم ثناء کی سربراہی میں خالصتاً چوری وڈکیتی کی وارداتوں پر کنٹرول کرنے اور کرائم کرنے والوں کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے جیسے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ڈی ایس پی ضیغم ثناء نے گاؤں کے نمبرداروں کو ٹھیکری پہرہ لگانے اور پولیس سے تعاون کرنے پر موٹیویٹ کیا انھوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے پولیس کو مارکیٹ کے چوکیداروں کو رات میں تین سے چار بار چیک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ان کا کہنا تھا کہ جرائم میں نمایاں کمی لانے کیلئے سوسائٹی کے لوگوں کا پولیس سے مثبت تعاون ضروری ہے معززین علاقہ کی طرف سے پولیس بارے تسلی بخش جوابات پر ایس ایچ او تھانہ کالیکی حافظ احمد جمال کو شاباش دی اور مزید محنت ولگن سے کام کرنے کی تلقین کی انکا کہنا تھا کہ ہر منگل کو کالیکی تھانہ میں اسی طرح معززین علاقہ ،تاجر برادری سمیتجرنلسٹس سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ پولیس اور عوام میں جو خلاء سمجھا جاتا ہے اس کو کم کیا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں