54

جھنگ (محمد جاوید اعوان) کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے مزید احتیاط کی ضرورت ہے عوام ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے مزید احتیاط کی ضرورت ہے عوام ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
حکومت پنجاب کی جانب سے ویکسینیشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے جس سے عوام مزید مستفید ہو گی تیس سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اپنے موبائل فون سے 1166 پر میسیج کرکے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی نائب صدر ڈاکٹر حنا عباس سیال نے جھنگ کے میڈیا پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک بیماری ہے جس کی زد میں لاکھوں افراد آچکے ہیں اور ہزاروں افراد انتقال کر گئے ہیں اس وباء کو شکست دینے کے لئے عوام سے گزارش ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جو کورونا ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر بتائی گئ ہیں ان پر عمل کریں تاکہ اس وباء کو ہم شکست دے سکیں عوام ماسک کا استعمال کرے سماجی فاصلہ برقرار رکھے اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کافی حد تک کمی ہو رہی ہے لیکن عوام اگر مزید احتیاط کرے تو یقیناً ہم اس وباء کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے مریضوں کو بچاتے ہوئے پاکستان بھر میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف کی قربانیاں کسی سے چھپی نہیں ہے کہ جنہوں نے عوام کی جان بچانے کے لئے خود اپنی زندگیاں داؤ پر لگا دی اور کئیں ڈاکٹر نرسز اپنے فرائض کو سر انجام دیتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو چکے میں ان سب کے لیے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان سبکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ویکسینیشن کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے تیس سال اور زائد عمر والے افراد رجسٹریشن کروانے کے لئے 1166 پر مسیج بھجیں اور جلد سے جلد ویکسین لگوائیں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں