35

جھنگ (محمد جاوید اعوان )پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت صدر سوسائٹی میڈم نیلم ناصر مگھیانہ منعقد ھوا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان )پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت صدر سوسائٹی میڈم نیلم ناصر مگھیانہ منعقد ھوا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔ جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسٹرکٹ جیل فضل عباس سمیت اراکین سوسائٹی سید ممتاز حسین شاہ ،مہر ریاض نول ،نواب قیصر عباس سیال ،جعفر حسین کشف بھٹہ ،مہر اختر عباس مرجانہ ایڈووکیٹ،مہر جواد مگھیانہ روزیہ شیخ،مہر محسن عباس مگھیانہ ،مہر سکندر ساہمل ،معظم علی و دیگر ممبران نے شرکت کی ۔سوسائٹی کی صدر میڈم نیلم ناصر مگھیانہ نے کہا کہ سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اسیران جیل جن میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود پر جیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے آج سے مریضوں کی صحت کے حوالے سے بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے مریضوں کے ٹیسٹ اور علاج و معالجہ سمیت ان کی تفریح کیلئے بھی بندوبست کیا جارہا ہے جونائل اسیران کیلئے کمپیوٹر اور خواتین کیلئے بیوٹیشن کے سکلز سنٹرز پر کام شروع کردیاگیا جس کو پہلے سے بہتر کیا جائے گا میڈم نیلم ناصر مگھیانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سوسائٹی کی یہ غیر معمولی کاوشوں میں سب سے اہم کردار ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ عارف نثار شیخ کا ہے جن کی بدولت سوسائٹی ایک نئے عزم کے ساتھ کام کا آغاز کر دیا ہے جو تواتر سے جاری رہے گا اوراپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں