48

جھنگ(محمد جاوید اعوان)آئندہ الیکشن میں ایم این اے اور ایم پی اے دونوں حلقوں میں شیخ یعقوب گروپ حصہ لے گا۔ ذرائع۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان)آئندہ الیکشن میں ایم این اے اور ایم پی اے دونوں حلقوں میں شیخ یعقوب گروپ حصہ لے گا۔ ذرائع۔
تفصیل کے مطابق شیخ یعقوب سابق ایم پی اے گروپ نے آئندہ الیکشن میں شہری حلقے این اے اور پی پی دونوں سیٹوں پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے شیخ یعقوب کے خاندانی ذرائع کے مطابق گروپ سے مشاورت جاری ہے کہ کون سی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا جائے کیونکہ ن لیگ سمیت دیگر پارٹیوں نے مختلف ذرائع سے ان سے رابطہ کیا ہے شیخ یعقوب گروپ کے مطابق آئندہ الیکشن کے لئے مقامی طور پر بھی مذہبی اور سیاسی گروپوں نے رابطہ کیا ہے لیکن وہ اپنے گروپ کی مشاورت کے بنا کوئی ا لائنس نہیں بنائیں گے۔شہر میں تاجروں، سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور دیگر طبقہ سے مکمل رابطہ ہے اور آ پنے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان جلد ہی کریں گے۔جب اس سلسلے میں شیخ یعقوب کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ذرائع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیخ یعقوب کورونا سے مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جلد ہی اپنے سیاسی پروگرام کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں