38

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، لوگ صبروتحمل،برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کریں تو مسائل پیدا نہیں ہونگے، ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، لوگ صبروتحمل،برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کریں تو مسائل پیدا نہیں ہونگے، ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن عبدالحکیم انسپکٹررشید احمد چودھری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا منصب ذمہ داری سے نبھا رہا ہوں،میرا مقصد اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی بھلائی کرنا ہے ایس ایچ او کی سیٹ ایک منصف کی سیٹ ہے لوگوں کے معاملات جب تک دونوں اطراف سے نہ سنیں جائیں، گواہوں کے بیانات قلم بند کرلیئے جائیں تب تک کسی نتیجہ پر نہیں پہنچا جا سکتا، ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کسی بھی فیصلے میں جلد بازی نہ کی جائے فریقین کو اچھی طرح سن کر انصاف کے تقاضے پورے کرکے فیصلہ دیاجائے۔ گناہ گار انسان ہوں اللہ کی گرفت سے بہت خوف آتا ہے۔ عبدالحکیم اسٹیشن پر میری پہلی تعیناتی ہے اورمیرے نصیب میں جب تک یہاں ٹھہرنا لکھا ہے میں عوام الناس کے مابین انصاف کا بول بالا رکھوں گا کسی قسم کا دباؤ میرے میرٹ پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیحات ہیں کہ شہر و نواح میں امن وامان ہو علاقہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کردوں تاکہ یہاں کے لوگ میری خدمات کو میرے تبادلے کے بعد بھی اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ صبروتحمل، برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کریں تو مسائل پیدا نہیں ہونگے، کوشش کی جائے کہ معمولی قسم کے مسائل کامقامی سطح پر حل نکالا جائے پولیس کے پاس معاملہ تب پہنچایا جائے جب اسکا حل مشکل نظر آرہا ہو۔ اس موقع پر سید عتیق مہتاب،امجد علی امجد ایڈووکیٹ،خالد حسین میؤ،عبدالرؤف عاقب(جرنلسٹ ٹرینر) و دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں