20

جھنگ (محمد جاوید اعوان)شہر بھر میں تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا،دکانداروں نے پھٹے کی جگہ کرایہ پر دے کر سرکاری زمین کو باپ کا مال بنا لیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)شہر بھر میں تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا،دکانداروں نے پھٹے کی جگہ کرایہ پر دے کر سرکاری زمین کو باپ کا مال بنا لیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
سیاسی دباو پر انتظامیہ بے بس ہو جاتی ہے یہ بات انجمن تاجران ریل بازار کے ملک ہیرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر دیگر راہنما بھی موجود تھے ملک ہیرا نے مزید کہا کہ ریل بازار،مین بازار تجاوزات کی وجہ سے تباہ ہو چکے ہیں کرونا نے پہلے ہی شہر کو کمزور کر دیا ہے اوپر سے دوکانداروں نے سرکاری جگہ پر پھٹے لگا کر ہزاروں روپے کرایہ پر دے کر بازار میں جگہ تنگ کر دی ہے اور عوام خاص کر خواتین کا گزرنا محال کر دیا ہے ملک ہیرا نے ریل بازار سمیت تمام شہر میں تاجروں کی تنظیم تجاوزات کے خلاف کوئی کاروائی کرتی ہے سیاسی دباو آجاتا ہے کروڈوں روپے کی دوکانیں پھٹے والے کے آگے بے بس ہے ہر دوکاندار نے کئی فٹ سرکاری جگہ اپنی دوکان میں شامل کر کے بازار کو مزید چھوٹا کر دیا ہے جس سے دوکاندار وں کے ساتھ عوام پریشانی کا شکار ہے اعلیٰ احکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ تجاوزات کا فوری خاتمہ عوام کا درینہ مطالبہ ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں