23

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)میرٹ پر تفتیش کرنے پرضلع خانیوال کے2پٹرولنگ آفیسرز کوہزاروں روپے کے کیش پرائز،

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)میرٹ پر تفتیش کرنے پرضلع خانیوال کے2پٹرولنگ آفیسرز کوہزاروں روپے کے کیش پرائز،تفصیل کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے 23 سب انسپکٹروں کو بیسٹ آف انویسٹی گیشن پرتاریخی سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز 50 ہزارروپے فی کس سے نوازا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی اورایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے پنجاب پولیس کے ملازمین کو شاندار کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔اس ضمن میں ایک تقریب کا انعقا د کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے 23ملازمین کو نقدانعامات اور اسناد دی گئیں۔متذکرہ انعامات یافتگان میں ضلع خانیوال کے پٹرولنگ پولیس کے 2سب انسپکٹر ساجد علی ایڈمن آفیسر 88/15 ایل پل مسافر اور انچارج پوسٹ 134/10 آرمحمد بشیر احمدبھی شامل ہیں۔اس امر پر ضلع کے پولیس افسران نے متذکرہ دونوں سب انسپکٹرز کو مبارکباد دی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں