36

جھنگ (محمد جاوید اعوان )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ محمد اکرم شیخ نے ہمراہ اہلیہ اور بیٹی کے دارالامان جھنگ کا دورہ کیا سیشن جج نے خواتین کو دی جانے والی رہائش، طبی ،ٹیلیفو نک، کچن ، کھا نا ،صفائی اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

انچارج دارالامان مسز ثمرہ ربا ب نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خواتین کے لئے لیڈی ڈاکٹر کا ہفتہ وار میڈیکل وزٹ یقینی بنایا جس سے خواتین کے بہت سے مسائل حل ہو گئے ہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جھنگ محمد اکرم شیخ نے خواتین کے تقدس کی ایک عظیم مثال قائم کی اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ محمد اکرم شیخ نے دارالامان میں مقیم خواتین سے کہا کہ دارالامان خواتین کے لئے ایک اچھی جگہ ہے یہ ایسی شاندار پناہ گاہ ہے جہاں خواتین کی جان اور عزت محفوظ ہے اور اسی وجہ سے دارالامان میں مقیم خواتین کے درمیان میں اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کو ساتھ لانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ دارالامان ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہماری خواتین آنے میں عارنہیں سمجھتی ہیں انہوں نے کہا کہ دارالامان انتہائی احساس ادارہ ہے اس سے صنعت زار اور دارالامان کے درمیان دیوار ہونی چاہیے جس کے لئے میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو حکم صادر کرکے اس امر کو یقینی بنانا ہوگا علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ محمد اکرم شیخ نے اپنی فیملی اور انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب کے ہمراہ صنعت زار جھنگ کے بھی مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اس موقع پر منیجر صنعت زار ریحانہ یاسمین بھی موجود تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں