41

جھنگ ( محمد جاوید اعوان ) پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ کے ویژن کے مطابق جامعہ میں تدریس و تحقیق کے معیار میں اضافے کے لئے دیگر جامعات اور اداروں سے باہمی تعاون اور روابط کو فروغ دیا جارہا ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

اسی سلسلے میں یونیورسٹی آف جھنگ اور غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل وائس چانسلر غازی یونیورسٹی نے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق دونوں جامعات آپس میں فیکلٹی اور طلباء کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں اور تعلیمی پروگراموں کے لیے اقدامات کریں گے۔ دونوں ادارے مشترکہ تحقیقی منصوبوں کو فروغ دیں گے اور مختلف موضوعات پر تحقیق کرنے والے فیکلٹی ممبران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی ٹریننگ اور کیریئر کی بہتری کے لیے ورکشاپس اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں