39

جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ھے کہ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ھے کہ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
حکومت نے ضلع کی عوام کو کورونا وباءسے محفوظ رکھنے کےلئے کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا ہوا ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ کورونا ویکسی نیشن کی مفت سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ، کورونا ویکسی نیشن ہی وائرس سے بچاﺅ کےلئے موثر تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کورونا ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ فیصل آباد قاضی امان اللہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغرسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ضلع میں کورونا وباءکی صورتحال، کورونا ویکسی نیشن کی رفتار، اور ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ کورونا وباءکا خاتمہ ویکسی نیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے اس ضمن میں لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیا جائے اور ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جائے۔ انہوںنے کہا کہ کورونا ایس او پیزپر عمل درآمد اور احتیاط علاج سے بہتر ہے، ان اصولوں کو اپناتے ہوئے ہمیں وباءکے پھیلاﺅ کو روکنا ہو گا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع میں مجموعی طور پر چھ کورونا ویکسی نیشن سنٹر آپریشنل ہیں جہاں پر رات آٹھ بجے تک کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے،تیس سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جا رہاہے جبکہ انیس سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن بھی شروع کر دی گئی ہے،سی ای او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ اب تک ضلع بھر میں مجموعی طور پر49276افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ مجموعی طور پر2558 ہیلتھ کیئر ورکز کو پہلی ڈوز جبکہ2121ہیلتھ کیئر ورکز کو دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ مختص مراکز میں مجموعی طورپر13282 شہریوں کو کورونا سے بچاﺅکی پہلی ڈوز جبکہ 8484 کو دوسری ڈوذ لگائی جاچکی ہے۔ضلع میں کورونا مثبت کیسز107 ہیں اورتمام کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کوجھنگ، تحصیل شورکوٹ،اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال میں قرنطینہ کیا گیا ہے جبکہ کورونا وباءکے باعث 23افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں