40

جھنگ:(محمد جاوید اعوان) محکمہ پاکستان بیت المال اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے محکمہ سوشل ویلفیئر جھنگ میں آج سے معذور افراد کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔

جھنگ:(محمد جاوید اعوان) محکمہ پاکستان بیت المال اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے محکمہ سوشل ویلفیئر جھنگ میں آج سے معذور افراد کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔ معذور افراد کو وہیل چیئر کی تقسیم سے قبل ایسیسمنٹ کی جائے گی ۔ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر/سیکرٹری ہیومن رائٹس جھنگ اظہر عباس عادل،ممبر ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ آصف منور معذور افراد کی ایسمنٹ کروا رہے ہیں جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عامر محکمہ پاکستان بیت المال اور انکی ٹیم بھی موجود ہے۔اظہر عباس عادل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر معذور افراد کی رجسٹریشن اور ایسسمنٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جھنگ میں کی جائے گی معذور افراد 5جون 2021سے قبل اپنی رجسٹریشن کروائیں ۔ تاکہ جسمانی معذور افراد کو وہیل چیئر کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں