51

جھنگ( محمد جاوید اعوان )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد اکرم شیخ کی ہدایت پرضلع کچہری کی سیکورٹی کے حوالہ سے داخلی و خارجی راستوں پرمامور پولیس اہلکاروں کو پیڈسٹل فین فراہم کر دیئے گئے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

اس حوالہ سے سینئر سول جج قمر عباس نے ضلع کچہری کے مجموعی طور پر 7داخلی و خارجی راستوں پر ڈیوٹی دینے والے سیکورٹی اہلکاروں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر 7پنکھے فراہم کئے۔ اس موقع پر سیکورٹی سٹاف نے پنکھوں کی دستیابی کے اقدام کو سراہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کو مزید دلجمعی سے ادا کرنے کےلئے پرعزم ہیں اور اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم شیخ اورسینئر سول جج قمر عباس کے شکر گزار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں