33

جھنگ( محمد جاوید اعوان )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریسکیو 1122جھنگ نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئے تریموں ہیڈورکس کے مقام پرفرضی مشقیں کیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ( محمد جاوید اعوان )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریسکیو 1122جھنگ نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئے تریموں ہیڈورکس کے مقام پرفرضی مشقیں کیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جس کا بنیادی مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے، ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے، فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنا اور اداروں کے درمیان روابط کو بہتر کرنا ہے۔اس حوالہ سے ریسکیو1122کی طرف سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری سید امیر شاہ ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 علی حسنین ، ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر اظہر عادل، پی ڈی ایم اے سے سعید چشتی سمیت محکمہ لائیو سٹاک، آبپاشی ، پولیس، زراعت، صحت، تعلیم،انفارمیشن، سول ڈیفنس ودیگر محکموںکے افسران بھی موجود تھے۔ ریسکیواہلکاروں نے فلڈ میں ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے اورانخلاکے دوران زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنے کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا ۔ دریں اثناءایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 علی حسنین کے ہمراہ مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کیا اور سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ بھی کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے ریسکیو 1122 کی فلڈ کے دوران دن رات کاوشوں اورعوام کی خدمت کرنے پر سلام پیش کیا اور ریسکیو کی خدمات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاءمیں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں جبکہ ریسکیوسٹاف نے کشتیوں سے سلامی بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں