44

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ایچ ارسی برانچ میں لوٹ مار جاری انچارج دفتر نے سیاسی سرپرستی میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے عوامی حلقے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ایچ ارسی برانچ میں لوٹ مار جاری انچارج دفتر نے سیاسی سرپرستی میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے عوامی حلقے۔ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ HRC برانچ جھنگ ضلع کچہری یہاں عوام کی پرانی رجسٹری جو کہ 1992 سے پہلے رجسٹرڈ ہوئی ہیں ان کی نقل بنائی جاتی ہے میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے برانچ میں انچارج اور دیگر عملہ عوام سے مال وصول کرتا ہے کوئی بھی نقل دو سال سے پہلے نہیں ملتی تمام محکموں کی رپورٹ مکمل ہونے تک اتنا زیادہ ٹائم لیا جاتا ہے جس سے عوام تنگ آچکی ہے اپنی ہی رجسٹری کی نقل لینے کیلئے انتہائی پریشانی ہوتی ہے یہ بات ینگ وکلاء فورم کے سید متقی شاہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ HRC برانچ ضلع کچہری کا فوری آڈٹ کرایا جائے اور وہاں موجود ریکارڈ کو کمپیوٹر رائز کیا جائے تاکہ کر پٹ عملہ سے جان بخشی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں