49

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ کے پٹواری ہائی کورٹ کے حکم کو ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ کے پٹواری ہائی کورٹ کے حکم کو ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
پٹوار خانوں میں منشی اور دیگر غیر سرکاری عملہ موجود ذرائع کے مطابق لاھور ھائی کورٹ نے چند روز پہلے حکم نامہ جاری کیا تھا کہ پٹواری کوئی منشی وغیرہ اپنے دفتر میں نہیں رکھ سکتا۔جس پر مقامی ڈی سی اس حکم پر عمل نہیں کرا سکا۔ذرائع کے مطابق پٹوار خانوں میں منشی اسی طرح کام کرتے نظر آتے ہیں اور غیر سرکاری عملہ کام کرتا ہے منشی پٹواری کی فرد بنانے میں مدد کرتا ہے اور تمام ریکارڈ منشی کے پاس ہوتا ہے شہریوں کو منشی کے ذریعے ہی فرد ملکیت دی جاتی ہے یہ بات انجمن تاجران کے ضلعی صدر حاجی دلدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ مقامی ڈی سی ھائی کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کرا سکا جس سے ان کی کمزوری ظاہر ھوتی ھے۔ پٹواری منشی کے ذریعے مال بنانے کا کام کرتا ہے جب پٹواری سے اس کا موقف پوچھا جاتا ہے تو اس کا جواب ہوتا ہے کہ ڈی سی سے لے کر اے سی تک تمام آفسران،ریسٹ ہاوس،وزیروں،مشیروں کے خرچ پٹواری کرتا ہے اگر ھائی کورٹ نے پابندی لگانی ہے تو آفسران پر لگائے جو پٹواری سے خرچ کراتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں