61

کالیکی منڈی(۔۔ملک اشرف نوید ۔۔۔) تھانہ کالیکی منڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن،21 اشتہاری مجرمان اور عنصری ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

کالیکی منڈی(۔۔ملک اشرف نوید ۔۔۔) تھانہ کالیکی منڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن،21 اشتہاری مجرمان اور عنصری ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
لاکھوں روپے نقدی ، مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے حافظ آباد پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے ۔ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خاں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او کالیکی منڈی حافظ احمد جمال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی ، موٹر سائیکل چھیننے اور رابری جیسے سنگین جرائم میں ملوث عنصر عر ف عنصری ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 2 کارندوں سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار گینگ تھانہ کالیکی پولیس کو ڈکیتی و رابری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار گینگ سے لاکھوں روپے نقدی ، مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار گینگ سے برآمد نقدی اور مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ جبکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے عرصہ درازسے مطلوب 21 اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار اشتہاری مجرمان میں انور، الیاس، ناصر ، یٰسین، وقاص، فیصل ، نوازش، شعیب، علی حسنین، تابش، آصف، سجاد، زین ، خالد، غلام رسول، شہزادہ مسرت،غضنفر،مجاہد، ناصر ،محمد امیر،احمد علی ،ناصرعلی، زمان وغیرہ شامل ہیں۔رواں ماہ کے دوران تھانہ کالیکی منڈی پولیس کی جانب سے اقدام قتل،راہزنی،موٹر سائیکل چھیننے،موٹر سائیکل چوری،مویشی چوری،ٹرانسفارمر چوری میں مطلوب 31 اشتہاری گرفتار کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں