35

جھنگ(محمد جاوید اعوان ) حکومت پنجاب کے “خدمت آپکی دہلیز پر”پروگرام پر ضلع بھر میں تیز رفتاری سے کام جاری ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان ) حکومت پنجاب کے “خدمت آپکی دہلیز پر”پروگرام پر ضلع بھر میں تیز رفتاری سے کام جاری ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے میونسپل کارپوریشن اور تحصیل کونسل کے عملہ کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کےلئے انتظامی افسران کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔ “خدمت آپکی دہلیز پر”پروگرام کے حوالہ سے میونسپل کارپوریشن کی نگرانی کےلئے محمد عتیق اکرم اسسٹنٹ کمشنر(کوآرڈی نیشن ) جبکہ تحصیل کونسل کے کام کی نگرانی کےلئے سجاد محمود بابر کالونی اسسٹنٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر دونوں اداروں کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کریں گے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے بتایا کہ “خدمت آپکی دہلیز پر”پروگرام کے تحت 3171مقامات کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کیا گیا ہے جبکہ 46آن لائن شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر پر فوری عمل درآمد کےلئے احکامات جاری کرکے رپورٹ طلب کی جا چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن اور تحصیل کونسل کے عملہ اور افسران پر واضح کیا ہے کہ عوامی خدمت کی انجام دہی کے حوالہ سے کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں