50

ڈیرہ غازیخان(عرفان مجید خٹک)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس پوسٹ مانہ بنگلہ نے ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ڈیرہ غازیخان(عرفان مجید خٹک)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس پوسٹ مانہ بنگلہ نے ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں انچارج پوسٹ مانہ بنگلہ قسور عباس کا کہنا تھا کہ ایس پی PHP ہما نصیب کی ہدایت کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ مانہ بنگلہ کی جانب سے 26 افراد کی مختلف نوعيت کی دوران سفر مدد کی گئ اسی طرح مختلف نوعیت کے 04 مقدمات کا اندراج کیا گیا انچارج پوسٹ PHP مانہ بنگلہ قسور عباس نے مزید بتایا کہ دوران گشت مختلف مقامات پر ایکسیڈنٹ سے بچاو کے متعلق ڈرائیوران کو لیکچر دئے گئے۔ انچارج پوسٹ PHP مانہ بنگلا قسور عباس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی مہم کلین اور گرین پاکستان پر عمل درآمد کرتے ہوئے پودے بھی لگائے گئے اور ڈینگی مچھر مار سپرے کرایا گیا مزید عوام الناس کو کورونا سے بچنے کے لئے آگاہی لیکچر بھی دئے گئے۔پوسٹ انچارج سب انسپکٹر قسور عباس نے عزم ظاہر کیا کہ ہم اپنی کارکردگی کومزید بہتربنائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124ہیلپ لائن پر کال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں