32

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)جماعت اسلامی فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے،اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتی ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)جماعت اسلامی فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے،اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتی ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی عبدالحکیم کے اراکین کا اجلاس زیرصدارت امیر عبدالحکیم سیف الرحمن منعقد ہوا،جبکہ مہمان خصوصی امیر کبیروالا عبدالرزاق مجاہد تھے۔اجلاس میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اس دوران بتایاگیا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امدادی کاروائیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے،دریں اثناء امیر پاکستان سراج الحق کی ہدایت پر فنڈز بھی ریز کیئے جارہے ہیں۔اجلاس کے شرکاء کو ہدایات دی گئیں کہ وہ اپنے علاقوں میں پھیل جائیں ریلیوں،اجلاسوں فورم و دیگر مثبت ذرائع سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پیغام امت ِ مسلمہ تک پہنچا دیں اورفلسطینی مظلوم مسلمانوں کی آواز بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں