44

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)عبدالحکیم میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 12دکانات سیل 30ہزارروپے کے جرمانے کر دیئے گئے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)عبدالحکیم میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 12دکانات سیل 30ہزارروپے کے جرمانے کر دیئے گئے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
تفصیل کے مطابق حکومت ِ پنجاب کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا خرم حمید نے چیف آفیسر عبدالحکیم محمد حسین بنگش،فنانس آفیسر راؤ محمد ارشاد،سید ریاض حسین شاہ و عملہ ٹاؤن کمیٹی عبدالحکیم کے ہمراہ گزشتہ رات 8بجے کے بعد میں چوراہوں پرکھلی دکانات پر چھاپے مار کرہوٹل، موبائل ٹیلیفون کی دکانیں، کھانے پینے کے پوائنٹ،کپڑے و ڈیکوریشن کی دکانیں،سنوکر کلب و دیگر 12دکانات کو سیل کردیاہے بعد ازاں جرمانہ کی رقم کی ادائیگی کے بعد متذکرہ دکانات کو کھول دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا خرم حمیدو مقامی انتظامی امور کے افسران کا کہنا تھا کہ دکاندار /تاجر طبقہ انتظامیہ سے تعاون کرے اور اس مہلک وباء سے بچاؤ میں حکومت وقت کا ساتھ دیں بصورت دیگر انتظامیہ خلاف ورزی کا موجب بننے والے افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج اور جرمانے کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔اس ضمن میں حکومت ِ پنجاب کی سخت ہدایات ہیں کہ وطن عزیز کو اس مہلک وباء سے پاک کرنے کیلئے این سی او سی کے دیئے گئے شیڈول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں