46

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)پولیس عبدالحکیم نے مقابلے کے بعد 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے،ڈی پی او خانیوال اور ڈی ایس پی کبیروالا کا پولیس ملازمین کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)پولیس عبدالحکیم نے مقابلے کے بعد 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے،ڈی پی او خانیوال اور ڈی ایس پی کبیروالا کا پولیس ملازمین کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
تفصیل کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب نواحی علاقہ دین پور میں پولیس عبدالحکیم کی موبائل حسبِ معمول گشت پر مامور تھی کہ اس دوران ایک نمبر پلیٹ کے بغیر مشکوک موٹر کار کو رُکنے کا اشارہ کیاگیا،کار کے نہ رکنے پر اسکا تعاقب کیا گیا جس پر کارسواروں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد کار میں سوار ملزمان نے ناصرآباد کے نزدیک اپنی مشکوک گاڑی چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی اس دوران ڈاکوؤں کے دیگرساتھیوں کی فائرنگ سے 2 مسلح ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مضروبین کو سول ہسپتال عبدالحکیم پہنچایا گیا،جہاں انکی حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے جہاں ایک ملزم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ایس ایچ او رشید احمد چودھری نے بتایا کہ مشکوک گاڑی سے نقب زنی کرنیوالا ٹول اور 2قیمتی بکرے برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کی شناخت سجاد بن غلام محمد ہراج سکنہ شکرووالا(سرائے سدھو)اورجعفربن عمر حیات بھوجووآنہ سکنہ مست پور 12میل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزم ریکارڈ یافتہ ہیں،سجادہراج کے بھائیوں اور والد کے خلاف بھی چوری کے مقدمات درج ہیں۔گشت پر ایس ایچ اوانسپکٹر رشید احمدچودھری،سب انسپکٹر عظیم سبحانی،اے ایس آئی محمد اشرف،اے ایس آئی عبدالستار،کانسٹیبل محمدوارث،مقصود احمد،رضوان شاہ،محمد کاشف،صفدر حسین ودیگرمامور تھے۔ پولیس نے موٹر کار اور ڈاکوؤں کے استعمال میں ناجائز اسلحہ قبضہ میں لیکر 2نامزد اور2نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔دریں اثناء ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم اور ڈی ایس پی کبیروالا محمد اسحق سیال نے ماڈل پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے حالیہ مقابلوں کے حوالے سے ایس ایچ او و دیگر ملازمین کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او نے پولیس اسٹیشن کا ریکارڈ چیک کیا اور سائلین کے ساتھ اچھے برتاؤ کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں