27

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)پولیس خانیوال نے گزشتہ ماہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 8ڈکیت گینگ کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، جدید ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں،

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)پولیس خانیوال نے گزشتہ ماہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 8ڈکیت گینگ کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، جدید ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں، تفصیل کے مطابق پولیس خانیوال نے ضلعی کپتان ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیرنگرانی کریمنلز کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کا آغاز کررکھا ہے،ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث8 گروہوں کا قلع قمع کرکے انتہائی خطرناک 35 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 01 کروڑ 67 لاکھ 25 ہزار مالیت کا مال مسروقہ، جدید ناجائز اسلحہ اور کثیر تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے، گینگز کی گرفتاری سے 33 سنگین مقدمات ٹریس ہوئے۔ پولیس نے شرح جرائم پرقابو پانے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، ناجائز اسلحہ کی برآمدگی اور منشیات کے انسداد پر خصوصی توجہ مرکوز کی جس کے نتیجہ میں 81 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا جوکہ قتل،اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی،سرقہ ودیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔جن میں ٹاپ ٹین اورٹاپ ٹونٹی بھی شامل ہیں۔ خانیوال پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 66 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے،02رائفلیں،07 بندوقیں، 53پسٹل، 02کاربین, 01 ریوالور اورکثیر تعداد میں گولیاں وکارتوس برآمد کیے۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 89 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 61کلو چرس، 2.400 کلوگرام ہیروئن،2495 لیٹر شراب، اور،11 چالوبھٹی بھی برآمدکی گئی۔اسی طرح قمار بازوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی گئیں اور 44 جواریوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے دا? پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی گئی جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 26 مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں