48

جھنگ (محمد جاوید اعوان)حکومت اقلیتوں کو بھی آسان آقساط پر بڑے قرضے دینے کی سہولت فراہم کرے۔بنک کی لمبی چوڑی گارنٹی عام آدمی کو بینک سے لون لینے سے منع کردیتی ھے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران تحصیل جھنگ کے نائب صدر سردار جسپال سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی

جھنگ (محمد جاوید اعوان)حکومت اقلیتوں کو بھی آسان آقساط پر بڑے قرضے دینے کی سہولت فراہم کرے۔بنک کی لمبی چوڑی گارنٹی عام آدمی کو بینک سے لون لینے سے منع کردیتی ھے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران تحصیل جھنگ کے نائب صدر سردار جسپال سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی سردار جسپال سنگھ نے مزید کہا کہ حکومت تمام بینکوں سے اقلیت کے لوگوں کو بھی لون دینے کا حکم دے تاکہ پاکستان کی ترقی میں اقلیت بھی اپنا بہتر کر دار ادا کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تاجران کے ساتھ مذاکرات کر کے کورونا لاک ڈاوٗن بارے کوئی لائحہ عمل طے کریں تاکہ کاروبار کو دوبارہ بہتر انداز سے چلایا جا سکے۔ تاجران لاک ڈاون کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں حکومت ان کے ساتھ تعاون کر کے تاجران کا اعتماد بحال کر سکتی ہے سردار جسپال سنگھ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ تاجران کو بلا امتیاز بینکوں سے لون دے کر کاروبار میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں