56

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)پٹرولنگ پولیس 8/8Rنے بیٹ ایریا میں لوگوں کو ماسک کے استعمال کی ترغیب دی،اوورلوڈنگ کے خلاف اقدامات میں تیزی، قانون شکنی پر7مقدمات کا اندراج کروایا گیا، کورونا سے احتیاطی تدابیربارے ہدایات دی گئیں

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)پٹرولنگ پولیس 8/8Rنے بیٹ ایریا میں لوگوں کو ماسک کے استعمال کی ترغیب دی،اوورلوڈنگ کے خلاف اقدامات میں تیزی، قانون شکنی پر7مقدمات کا اندراج کروایا گیا، کورونا سے احتیاطی تدابیربارے ہدایات دی گئیں،تفصیل کے مطابق ایس پی پٹرولنگ ملتان ہمانصیب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ خانیوال محمدرانا جاوید اشرف کی ہدایات پرپٹرولنگ پوسٹ 8/8Rکے انچارج سب انسپکٹر سعید الرحمن نے بتایا کہ مئی 21 میں دورانِ سفر 49 لوگوں کو مختلف اقسام کی ہیلپس مہیا کی گئیں۔ہیلپ لائن 1124 کی کالز کو بروقت ریسپانس دیا گیا۔ گزشتہ ماہ7مقدمات کا اندراج کروایا گیا جن میں 4تیز رفتاری،2 منشیات اورایک مقدمہ جعلی نمبر پلیٹ کا درج کروایا گیا۔مذکورہ مقدمات میں 15لیٹر شراب اور200گرام چرس برآمد کی گئی۔ دوران پٹرولنگ لوگوں کومہلک وباء کورونا سے بچاؤ بارے آگاہی دی گئی اور ماسک کے استعمال کی ترغیب دی گئی۔لوگوں میں 500ماسک بھی تقسیم کیئے گئے۔پروفیشنل ڈرائیورز کوتیز رفتاری اور اوورلوڈنگ کے نقصانات وممکنہ حادثات بارے آگاہ کیا گیا۔پوسٹ انچارج نے مزید بتایا کہ افسران کی ہدایات ہیں کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ کی روک تھام کی جائیں،موٹرسائیکل سوار کیلئے ہیلمٹ کے استعمال پرہرصورت عمل درآمد کروایا جائے، نیزموٹر سائیکل و دیگر گاڑیوں پر سائیڈ شیشے اور انڈیکیٹرز کے استعمالات کو بھی یقینی بنایا جائے تا کہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔ پٹرونگ پوسٹ انچارج نے مزید بتایا کہ ون ویلنگ پر کڑی نظر رکھی جائے اوراس جرم کے مرتکب افراد کے والدین کو پابند کرکے اس خطرناک کھیل پر قابو پایا جائے۔مذکورہ پروفیشنل ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ ملازمین نے سڑک کنارے واقع مختلف مقامات پرقائم تجاوزات کو ختم کروادیاجو حادثات کا موجب تھیں۔دریں اثناء حالیہ شاندارکارکردگی پرڈی ایس پی پٹرولنگ رانا جاوید اشرف نے پوسٹ انچارج سب انسپکٹر سعید الرحمن، شفٹ انجارجز اے ایس آئی محمد طاہر خان،اے ایس آئی محمد ارشد اورعابدحسین و دیگرکی کارکردگی کو سراہا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں