28

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)جماعت اسلامی عبدالحکیم کے زیر اہتمام بازاروں اور مارکیٹوں میں جھولی پھیلاو مہم چلا کر فلسطین ریلیف فنڈ اکٹھا کیا گیا شہریوں نے فلسطین فنڈ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)جماعت اسلامی عبدالحکیم کے زیر اہتمام بازاروں اور مارکیٹوں میں جھولی پھیلاو مہم چلا کر فلسطین ریلیف فنڈ اکٹھا کیا گیا شہریوں نے فلسطین فنڈ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتفصیل کے مطابق جماعت اسلامی عبدالحکیم کے زیر اہتمام شہر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں جھولی پھیلاو مہم چلا کر فلسطین ریلیف فنڈ اکٹھا کیا گیا شہریوں نے فلسطین فنڈ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس مہم میں جماعت اسلامی عبدالحکیم کے امیر سیف الرحمن طارق اور کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی عبدالحکیم سیف الرحمن طارق نے دوکانداروں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ھونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اہلِ فلسطین کے لیے جتنا ممکن ہو سکے فنڈ دیں تاکہ اسرائیلی بمباری سے تباہ ھونے والے فلسطینی اپنے گھرمساجد سکول اور ھسپتال دوبارہ تعمیر کر سکیں۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی اپیل پر پاکستان بھر میں جھولی پھیلاو مہم چلا کر کروڑوں روپے جمع کیے گئے جو اب تک دس کروڑ روپے اہل فلسطین کو ریلیف سرگرمیوں کے لیے بھیجے جا چکے ہیں۔امیر جماعت اسلامی عبدالحکیم نے عبدالحکیم کے تاجروں اورتعاون کرنے والے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔عبدالحکیم شہر سے 65 ھزار روپے کی امداد اکٹھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں