33

جھنگ( محمد جاوید اعوان ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پرریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت کچہری لگانے کا سلسلہ جاری ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ( محمد جاوید اعوان ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پرریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت کچہری لگانے کا سلسلہ جاری ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں اس ضمن میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے اراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر کے احاطہ میں خدمت کچہری میں محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے میرٹ پر درخواستیں نمٹائیں اور سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔اے ڈی سی ریونیو نے کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش ہے اور ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ضلعی اورتحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ مال کے افسران، اراضی ریکارڈ سنٹر کے سٹاف کو بھی کچہری میں حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے۔شاہد عباس جوئیہ نے مختلف سائلین سے کھلی کچہریوں کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور لوگوں سے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی۔خدمت کچہری کے دوران شہریوں نے درستگی ریکارڈ، فرد کے اجرائ، انتقالات کے اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراءسمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات پیش کی گئیں جن کا موقع پر ازالہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں