41

جھنگ(محمد جاوید اعوان ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں ”خدمت آپکی دہلیز پر ”پروگرام کے چھٹے روز صفائی ستھرائی مہم پر کام برق رفتاری سے جاری رہا ۔مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے اس ضمن میں صفائی مہم کی پیش رفت اور دیگر انتظامی امورکاجائزہ لینے کے دوران متعلقہ افسران کو ”خدمت آپکی دہلیز پر ”پروگرام کے کام میں مزید تیزی لانے بارے احکامات جاری کئے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے جاری رواں مہم ضلع بھر کی عوام کیلئے میونسپل سروسز کی فراہمی کا ایک بہترین اقدام ہے ، شہری ایپ کے ذریعے اپنے گھر کی دہلیز پر صفائی اور میونسپل سروسز کوبا آسانی حاصل کر سکتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کے امورمیں سستی اور غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ”خدمت آپکی دہلیز پر ”پروگرام کو کامیاب بنا کر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کو عملی جامہ پہنانا ہی مشن ہے جس کیلئے تمام سرکاری وسائل بروئے کا رلائے جارہے ہیں ۔اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اب تک مجموعی طور پر خدمت ایپ پر موصول شدہ 108شکایات میں 67شکایات کا فوری ازالہ کیا جا چکاہے جبکہ دیگر شکایات کے حل کےلئے کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں