29

علی حسن مصطفی نے کہا ہے کہ اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے دکھی انسانیت کی مدد کرنا بہت عظیم کام ہے

علی حسن مصطفی نے کہا ہے کہ اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے دکھی انسانیت کی مدد کرنا بہت عظیم کام ہے تمام معاشروں میں خدمت خلق انسانی اقدار کی بلندترین صفات کا حصہ ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بہت بڑی رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ جس کے پاس اتنی استطاعت ہو وہ اتنی ہی رقم خرچ کرکے اللہ کی رضا حاصل کر سکتا ہے ۔ اپنی زندگی کی سہولیات کو بڑھانے کے لئے اتنے زیادہ پیسے خرچ کردیتے ہیں جس سے اگر تھوڑا سا بچا لیا جائے تو بہت سے گھرانوں کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔ علی حسن نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو خصوصی طور پر اپنے ارد گرد کے لوگوں پر رضا اللہ کی خاطر توجہ دینی چاہیے اور ان کی مدد کو اپنا شیوہ بنانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں