39

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ایک ہی بارش نے شہر بھر میں میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ایک ہی بارش نے شہر بھر میں میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
حکومت کا پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ۔ بلدیہ کا عملہ اور شہر بھر میں ہر روڈ پر بارش کے پانی کو نہیں نکال سکا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کی وجہ سے سرگودھا روڈ،ٹوبہ روڈ، بھکر روڈ سمیت تمام شہر بھر میں پانی ہی پانی جمع ہے جو کارپوریشن اور انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت نے چند روز پہلے ہی خدمت آپ کی دہلیز کے نام پر صفائی وغیرہ کا پروگرام شروع کیا تھا جو صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے وہ فلاپ ہو گیا ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ شہر بھر میں بارش کے پانی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اس کی نکاسی کا فوری بندوبست کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں