37

جھنگ(محمد جاوید اعوان )حکومت پنجاب کی ہدایات پرضلع بھر میں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت ہفتہ صفائی کے سلسلے میں گلی محلوں ، پبلک مقامات اور شاہرات سے کوڑا کرکٹ مخصوص مقامات پر ٹھکانے لگانے کا کام جاری ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام پرمرتب کردہ پلان کے تحت ایپ پر نشاندہی کئے گئے علاقوں پر بھی خصوصی فوکس کیا جا رہا ہے۔ضلع کی عوام کو میونسپل سر وسز کی بہتر انداز میں فراہمی اور صفا ئی ستھرائی کے حوالہ سے مربوط انداز میں اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ ہفتہ صفائی کے بقیہ ایام میں بھی نگرانی کا عمل جاری رکھیں اورمطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں۔انہوںنے مزید کہا کہ وہ عوامی شکایا ت کو فوری حل کرنے کے لئے فیلڈ میں متحرک رہیں اور تمام امور کی پیش رفت بارے آگاہ رکھیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع میں اب تک4 ہزار454 مقامات پر خدمت ایپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی اور کوڑا اٹھانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ عوام کی طرف سے خدمت ایپ پر 145 شکایاتموصول ہوئی ہیں جن میں سے102 کو فوری طور پر حل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر شکایات کے ازالہ کےلئے بلدیہ ٹیمیں متحرک ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں