40

جھنگ(محمد جاوید اعوان )کورونا وباءکے سدباب کیلئے حکو مت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کی مفت ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان )کورونا وباءکے سدباب کیلئے حکو مت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کی مفت ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
،محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق اب تک ضلع بھر میں مجموعی طور پر55473افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ضلع بھر میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز لگانے کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔اب تک مجموعی طور پر2567 ہیلتھ کیئر ورکز کو پہلی ڈوز جبکہ2206ہیلتھ کیئر ورکز کو دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ اسی طرح ضلع جھنگ کے مختص مراکز میں مجموعی طور13308 بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچاﺅکی پہلی ڈوز جبکہ 9924 کو دوسری ڈوذ لگائی جاچکی ہے۔ضلع میں کورونا مثبت کیسز96 ہیں اور اس کے تمام مریضوں کوجھنگ، تحصیل شورکوٹ،اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ضلع بھر میں کورونا وباءکے باعث 23افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں