24

جھنگ(محمد جاوید اعوان )حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ کی موجودہ صورت حال بہتر بنانے کےلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان )حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ کی موجودہ صورت حال بہتر بنانے کےلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جبکہ مختلف شاہرات پر بسوں /ویگنوں کو رکواکرکورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد کا جائزہ اور خلاف ورزی پرکاروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔اس حوالہ سے سیکرٹری ڈسٹر کٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مس اقصی غفور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھرکے ٹرانسپورٹرزحضرات نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران سیکرٹری آر ٹی اے مس اقصی غفور نے ٹرانسپورٹرزکو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے تحت ٹرانسپورٹ سے متعلق کاغذات سات یوم کے اندرمکمل کریں ، دوران چیکنگ جس گاڑی مالک کے پاس روٹ پرمٹ یا فٹنس سرٹیفیکیٹ موجود نہ پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ حالیہ کورونا وائرس کی لہر کے باعث ایس او پیز پرسختی سے عمل در آمد کو ہرحال میں یقینی بنانے کےلئے گاڑی مالکان پبلک سروس وہیکلزمیں پچاس فیصد کیپسٹی کے تحت مسافروں کوبٹھانے کی پابند ی کریں ،کسی مسافر کو بغیر ماسک کے سفر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ۔مس اقصی غفورنے ٹرانسپورٹرز کو غیر معیاری سلنڈرز کے استعمال سے روکتے ہوئے تاکید کی کہ اگر کسی گاڑی میں غیر معیاری سلنڈرپایا گیا تو اسے فوری بند کر دیا جائے گا اور اس گاڑی کے عملہ سمیت کمپنی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوںنے لاری اڈوں میں مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی سمیت اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے اور صفائی و ستھرائی موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں