24

جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
اس حوالہ سے میونسپل کارپوریشن کاعملہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں وناکارہ عمارتی میٹریل کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ صفائی و ستھرائی کے امور کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہیں جبکہ عوام کی طر ف سے خدمت ایپ پر موصولہ تجاویز اور شکایات کے فوری ازالہ کے حوالہ سے تمام امور کو نمٹایا جا رہا ہے، شہریوں کو چاہےے کہ وہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے مختص کردہ مقامات پرٹھکانے لگائیں ،میو نسپل کارپوریشن انتظامیہ اور عملہ صفائی سے تعاون کریں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی شکایت یا تجویز ہو تو اس سے برا ہ راست متعلقہ افسران کو آگاہ کریں اس ضمن میں فوری ازالہ اور عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انہیںجو ٹاسک سونپا گیا اسے روزانہ کی بنیاد پر تیز رفتاری سے مکمل کروائیں ، شہر میں کسی جگہ پر کوڑے کا ڈھیر اور عمارتی میٹریل وغیرہ نہیں رہنا چاہیے۔انہوںنے مزید کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ پروگرام کے پہلے ہفتہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع میں اب تک6 ہزار685 مقامات پر خدمت ایپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی اور کوڑا اٹھانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ عوام کی طرف سے خدمت ایپ پر 172 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے105 کو فوری طور پر حل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر شکایات کے ازالہ کےلئے بلدیہ ٹیمیں متحرک ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں