38

*جھنگ پولیس کی ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، ماہ مئی میں 95مقدمات درج*74 اشتہاری مجرمان جبکہ39 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا* مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

*جھنگ پولیس کی ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، ماہ مئی میں 95مقدمات درج*74 اشتہاری مجرمان جبکہ39 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا* مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ پولیس کاناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،رواں مہینے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف95 مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 56 مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 63 کلوگرام چرس،1238 لیٹر شراب،155 لیٹر لہن اور 05 چالو بٹھی شراب برآمد کر لی، جبکہ رواں مہینے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں 39 مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 33 عددپسٹل،3 بندوقیں, 02رائفل جبکہ 101 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن بارے ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا، جرائم پیشہ وقانون شکن عناصر اور منشیات فروشوں کے عزائم کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔عوام الناس امن منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے عناصر کے خلاف پولیس کو بروقت اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں