31

جھنگ(محمد جاوید اعوان)لینڈ ریکارڈ آفس ٹوبہ روڈ اور پاسپورٹ آفس کے باہر ٹاوٹ مافیا کا راج، مال دو کام لو۔ حکومت نوٹس لے عوامی حلقے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)لینڈ ریکارڈ آفس ٹوبہ روڈ اور پاسپورٹ آفس کے باہر ٹاوٹ مافیا کا راج، مال دو کام لو۔ حکومت نوٹس لے عوامی حلقے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
تفصیل کے مطابق جھنگ لینڈ ریکارڈ آفس اور پاسپورٹ آفس کے باہر آپ نے جو کام بھی کروانا ہے وہ وہاں موجود ٹاؤٹ آپ سے مال لے کر کروا دیتا ہے ان ٹاوٹ مافیا کوافسران کی طرف سے دفتروں کے باہر بٹھایا گیا ہے کام جلدی اور دو نمبری کا ہو تو یہ ٹاوٹ مافیا افسران کے ذریعے فوری کروا دیتا ہے اس کام میں جھنگ کے چند شرفا کے نام بھی شامل ہیں جن کے کارندے مال وصول کرنے روزانہ دفاتر میں جاتے ہیں جب اس سلسلے میں دونوں دفاتر کے افسران سے ان کا موقف معلوم کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹاوٹ مافیا کو دونوں دفتروں سے فوری ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں