36

جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ھے کہ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ھے کہ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
حکومتی اقدامات کی بدولت کورونا کیسز میں بتدریج واضح کمی ہوئی ہے ،لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلئے حکومت کی جانب سے مفت فراہم کردہ ویکسین فوری اور ہر صورت لگوانا چاہیے، ضلع کی عوام کو کورونا وائرس سے بچاﺅ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں کورونا ویکسی نیشن کےلئے چھ مراکز فعال ہیں جہاں پرعوام کےلئے تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا وباءکے سدباب کیلئے حکو مت پنجاب کی ہدایت پر ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز لگانے کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔اب تک ضلع بھر میں مجموعی طور پر57023افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جس کے مطابق مجموعی طور پر2567 ہیلتھ کیئر ورکز کو پہلی ڈوز جبکہ2222ہیلتھ کیئر ورکز کو دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ اسی طرح مجموعی طور13310 بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچاﺅکی پہلی ڈوز جبکہ10084 کو دوسری ڈوذ لگائی جاچکی ہے۔ضلع میں کورونا مثبت کیسز94 ہیں اور متاثرہ تمام مریضوں کوجھنگ، تحصیل شورکوٹ،اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ضلع بھر میں کورونا وباءکے باعث 23افراد کی موت واقع ہو چکی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں