23

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ضلع بھر میں محکمہ صحت کی غفلت سے ایڈز کے مریضوں میں ہوش و ربا اضافہ ہو گیا ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ضلع بھر میں محکمہ صحت کی غفلت سے ایڈز کے مریضوں میں ہوش و ربا اضافہ ہو گیا ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں کئی ہزار ایڈز کے مریض ہیں لیکن محکمہ صحت اور انتظامیہ ان کا ڈیٹا جمع کرنے میں نا کام ہو چکی ہے کئی ڈاکٹروں کے پاس ایسے مریض آتے ہیں لیکن ان لوگوں نے اپنا نام،پتہ درست نہیں بتایا،پاکستان بھر میں ایڈز مکاوٗ پروگرام ہے اور حکومت نے ہر صوبے میں ایڈز کے مریضوں کے لیے ادویات اور ان کے علاج کے لیے بیرونی امداد سے دیگر سہولیات کا انتظام کرنا تھا لیکن بیرون دنیا سے لاکھوں ڈالر آئے لیکن ایڈز کی روک تھام کے لیے حکومت کچھ نہیں کر سکی عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ضلع جھنگ میں ایڈز کے مریضوں کا ڈیٹا مکمل کر کے ان کا علاج اور دیکھ بھال کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں