27

جھنگ(محمد جاوید اعوان) کورونا وباءکے سدباب کیلئے حکو مت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کی مفت ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)
کورونا وباءکے سدباب کیلئے حکو مت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کی مفت ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
،محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق اب تک ضلع بھر میں مجموعی طور پر58632افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ضلع بھر میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز لگانے کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔اب تک مجموعی طور پر2570 ہیلتھ کیئر ورکز کو پہلی ڈوز جبکہ2237ہیلتھ کیئر ورکز کو دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ اسی طرح ضلع جھنگ کے مختص مراکز میں مجموعی طور13313 بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچاﺅکی پہلی ڈوز جبکہ10193 کو دوسری ڈوذ لگائی جاچکی ہے۔ضلع میں کورونا مثبت کیسز99 ہیں اور اس کے تمام مریضوں کوجھنگ، تحصیل شورکوٹ،اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ضلع بھر میں کورونا وباءکے باعث 23افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں